Posted on: 24 SEP 2024 4:34AM by PIB Delhi
نئی دہلی: 23 ستمبر 2024: (PIB//اردو میڈیا لنک)::
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 ستمبر 2024 کو نیو یارک، امریکہ میں یوکرین کے صدر مسٹر ولڈیمیر زیلنسکی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کر رہے ہیں۔ (PIB تصویر) |
دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم کے یوکرین کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مسلسل استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یوکرین کی صورتحال کے ساتھ ساتھ امن کی راہ پر آگے بڑھنے کےطریقے پرگفتگو بھی ان کی بات چیت میں نمایاں رہی۔
وزیر اعظم نے سفارت کاری اور بات چیت کے ساتھ ساتھ تمام فریقوں کی مشغولیت کے ذریعے تنازعہ کے پرامن حل کے حق میں ہندوستان کے واضح، مستقل اور تعمیری نقطہ نظر کااعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان تنازعہ کے پائیدار اور پرامن حل کے لیے اپنے ذرائع سے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
تین ماہ سے کم عرصے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسری ملاقات تھی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ش ح ۔ م ش ع ۔م ش//U. No.356//(रिलीज़ आईडी: 2058106)
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 ستمبر 2024 کو نیو یارک، امریکہ میں یوکرین کے صدر مسٹر ولڈیمیر زیلنسکی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کر رہے ہیں۔ (PIB تصویر)
No comments:
Post a Comment